• news

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے احتجاج ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک ہزار اینٹی رائٹ کٹس خریدنے کا فیصلہ

لاہور(نامہ نگار)جیلوں میںقیدیوں کے احتجاج اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ کٹس خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں ایک ہزار اینٹی رائٹ کٹس صوبہ بھر میں جیلوں کو فراہم کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کی جیلوں کیلئے اینٹی رائٹ کٹس خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ایک ہزار اینٹی رائٹ کٹس تمام جیلوں کو فراہم کی جائیں گی جبکہ ہائی سکیورٹی جیلوں میں پہلے6،6 اینٹی رائٹ کٹس موجود ہیں۔رواں سال ڈیمانڈ بھجوادی گئی جس کی منظوری ملنے پر خریداری کا عمل مکمل ہوگا۔ اینٹی رائٹ کٹس فراہم کرنے کا مقصد جیلوں میں قیدیوں کی لڑائیاں روکنا اور قیدیوں کی جانب سے احتجاج یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کو کنٹرول کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن