علی ترین خان کی فتح سیاسی مخالفین کے منہ بند کردے گی: پی ٹی آئی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 12فروری کا سورج پی ٹی آئی کی فتح کی خبر کے ساتھ غروب ہو گا ، این اے 154سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی خان ترین کی فتح نہ صرف سیاسی مخالفین کا منہ بند کر دے گی بلکہ جنوبی پنجاب میں نا اہل لیگ کی اصلیت کا پول بھی کھل کر سامنے آ جائے گا۔ولید اقبال نے کہا کہ حکمران جماعت کے بدتمیز بریگیڈ کے لوگ قانون کی پکڑ میں آنا شروع ہوگئے ہیں، جلد ان کا ’’سرغنہ‘‘ بھی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔ ریاست، آئین اور قانون کاایک باغی ملک بھرمیں بغاوت کا پرچار کررہا ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ عوام فیصلہ کر چکی ہے کہ انتخا با ت میں کسی ڈرامے باز کو ووٹ نہیں دینگے دھاندلی کر نے کی کو شش کی گئی تو لیگیو ں کو منہ کی کھاناپڑے گی۔