شمالی وزیر ستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ایک کمسن بھائی جاں بحق ، دوسرا زخمی
پشاور(صباح نیوز) شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میںایک کمسن بھائی جاں بحق اوردوسرا زخمی ہوگیا،شمالی وزیرستان کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بھائی زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرسپتال میر علی منتقل کیا تاہم ان میں سے 5 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کے 8 سالہ بچے کو بنوں منتقل کر دیا گیا ۔