• news

پاک زمبابوے سیریز بچانے کیلئے پاکستانی سپانسرز میدان میں آگئے

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاک زمبابوے سیریز بچانے کیلیے پاکستانی سپانسرز میدان میں آ گئے ۔ رواں سال پاکستان ٹیم کے شیڈول میں دورہ زمبابوے بھی شامل ہے۔اگست اور ستمبر میں دونوں ٹیموں کو 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کو سیریز کیلیے سپانسرز کے حصول میں دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے سیریز کے منسوخ ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے تھے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ سرگرم ہوا مختلف کمپنیز سے رابطہ کیا اور زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے سپانسرز کو آمادہ کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن