ماہ نور کا سٹیج ڈرامہ ’’آنکھ مچولی ‘‘ آج سے پیش کیا جائے گا
لاہور (کلچرل رپورٹر)سٹیج ڈرامہ ’’آنکھ مچولی ‘‘آج سے شالیمار تھیٹر میں پیش کیا جائے گا ۔ کاسٹ میں اداکارہ ماہ نور‘سنہری خان ‘ہما علی ‘انیشہ خان ‘حامد رنگیلا ‘مختار چن ‘چاند برال ‘شجر عباس‘اسد مکھڑا ‘وقاص قیدو‘طوطی مراد و دیگر شامل ہیں ۔ ڈرامہ کے رائٹر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک جبکہ پروڈیوسر ملک طارق ہیں ۔