جدہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت سے دنیا کی بلندترین عمارت کی تعمیر شروع
جدہ(این این آئی)جدہ میں دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا عنقریب آغاز ہو گا،1000میٹر بلند برج کا تخمینہ ڈیڑھ ارب ڈالر لگایا گیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کی بلند ترین عمارت کے پراجیکٹ ڈائریکٹر منیب حمود نے خبر رساں ادارے نے بتایا کہ اس طرح کے غیر معمولی منصوبے عموما تاخیر کا شکار رہتے ہیں مگر دنیا کی اب تک تعمیر ہونے والی بلند عمارتوں میں سب سے اونچی عمارت بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ توقع ہے کہ منصوبے کے مطابق 2020ء تک اس نئی اور بلند ترین عمارت کا افتتاح کیا جائے گا۔خلیجی ممالک دْنیا کی بلند ترین عمارتوں کے حوالے سے پہلے بھی عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ اس باب میں سعودی عرب نے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے بحر احمر کے کنارے پر واقع جدہ شہر میں دْنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔جدہ اکنامک کمپنی، گنڈم ہولڈنگ کمپنی جس کے 33 فی صد شیئرز ہیں اور سعودی بن لادن کمپنی اس پراجیکٹ کی اہم ٹھیکیدار ہوں گی۔ فلک بوس عمارت میں نصف ملین مکعب میٹر کنکریٹ اور 80 ہزار ٹن لوہا استعمال کیا جائے گا۔اس منصوبیپر چار ارب 60 کروڑ ریال صرف ہوں گے۔