• news

لیڈی ہیلتھ ورکرز سے متعلق کیس میں متعلقہ اداروں، وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے اور واجبات کی ادائیگی سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلہ پر عمل درآمد کیس کی سماعت میں عدالت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت ودیگر متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردی گئی ہے،دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے صوبوں کے لاء افسروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل کیوں نہیں ہورہا؟اگر عمل ہوتا تو یہ خواتین نہ درخواست دائر کرتیں نہ عدالت آتیں عدالت رکائوٹ اور غفلت برتننے والے ذمہ دار آفسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے گی ،خواتین ورکرز کیوں تنخواہیں نہیں دی جارہی ؟یہ سارا دن دھکے کھا کھا کر اپنا کام کرتی ہیں اور حکومت تنخواہیں دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ۔کیس کی سماعت جسٹس گلزاراور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی تو لاء آفسران نے عدالت کو بتایا کہ جواب تیار نہیں ہیں مسائل کے حل کے لیئے کوشش کررہے ہیں ، جسٹس گلزار احمد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب جواب تیار نہیں تو آپ لوگ عدالت کیا کرنے آئے ہیں ؟

ای پیپر-دی نیشن