خانیوال: عدالتی حکم کے باوجود مستقل نہ ہونے کا غم‘ ریلوے ملازم زندگی ہارگیا
خانیوال (صباح نیوز) عدالت کے احکامات کے باوجود ریلوے ملازم مستقل نہ ہو سکا اس غم میں دنیا چھوڑ گیا، متاثرہ خاندان کی انصاف کے لیے دہائی۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے کیرج واٹرنگ خانیوال سٹیشن پر 15برس عارضی ڈیوٹی سرانجام دینے والا شیخ محمد سلیم مستقل ہونے کے لیے ریلوے افسران اور بعدا زاں عدالت کے چکر لگاتا رہا ۔عدالت نے شیخ محمد سلیم کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کیے مگر ریلوے افسران نے عدالت کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا اور محمد سلیم کو مستقل نہ کیا جس غم میں محمد سلیم اس دنیا کو چھوڑ گیا شیخ محمد سلیم کی متاثرہ فیملی نے انصاف کی دہائی دیتے ہوئے ریلوے حکام سے اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے خاندان کے ایک شخص کو ریلوے میں ملازمت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔