• news

القاعدہ داعش سے کئی گنا بڑا خطرہ، دہشتگر گرپوں کیلئے رابطہ کا کام کر رہا ہے: اقوام متحدہ

نیویارک(آن لائن+اے ایف پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ القاعدہ داعش سے کئی گنا بڑا خطرہ ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی پابندیاں مانیٹرز کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن میں قائم القاعدہ کی عرب شاخ کے اقوام متحدہ کی جانب سے دہشتگرد قرار دیئے گئے گروپوں کیلئے رابطہ کا کام کررہی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد بعض خطوں جیسا کہ صومالیہ اور یمن میں ایک غالب خطرہ ہیں ۔شام میں النصریٰ فرنٹ بھی القاعدہ کا ایک بڑا اور مضبوط عالمی وابستہ گروپ ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا مغربی افریقہ اور جنوبی ایشیا میں القاعدہ سے وابستہ گروپ داعش سے وابستہ گروپوں کے مقابلے میں کئی زیادہ سنگین خطرہ ہیں ۔دونوں گروپوں کے درمیان بعض اوقات ایک دوسرے کی معاونت کا سلسلہ دیکھا گیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ۔داعش گزشتہ سال شام اور عراق میں خود ساختہ خلافت کھوچکی ہے لیکن القاعدہ بدستور ابھی بھی مزاحمت پر قائم ہے ۔شام میں النصریٰ فرنٹ بھی القاعدہ کا ایک بڑا اور مضبوط عالمی وابستہ گروپ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن