پشاور ہائی کورٹ نے ایوب میڈیکل کالج کی ڈین عزیز النساء کو عہدہ پر بحال کر دیا
ایبٹ آباد (اے پی پی) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے ایوب میڈیکل کالج کی ڈین عزیز النساء کو عہدہ پر بحال کر کے ڈاکٹر آفتاب ربانی کو مذکورہ عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس ارشد علی شاہ پر مشتمل ڈبل بینچ نے رٹ نمبر 119-A/18 کے تحت چیئرمین بورڈ آف گورنرز ایوب میڈیکل کمپلیکس میجر جنرل (ر) آصف علی خان کی طرف سے ڈاکٹر عزیز النساء کو ڈین کے عہدہ سے ہٹانے کے احکامات کو کالعدم قرار دیدیا۔