• news

مہاراشٹر کے قرض میں ڈوبے 6 کسانوں نے خودکشی کر لی

اورنگ آباد(آئی این پی) بھارت میں قرض میں ڈوبے 6کسانوں نے خود کشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 6کسانو ں میں سے 3اورنگ آباد ، 2بیڑ اور ایک جالنا ضلع سے تھا۔تحصیل گنگا پور کے پاڈالسا گاوں کے باشندے رام سونا وا نے پیڑ سے لٹک کر خو د کشی کرلی۔ ایک دوسرے واقعہ میں عبدل گائوں کے 40سالہ سوریا بھا ن اور انل سونا وا نے زہر کھاکر جان دیدی ۔کیونکہ ان کا نام قرض معافی کی فہرست میں نہیں تھا۔ بیڑ میں اکناتھ چوان اور صاحب شندے نے قرض سے پریشان ہو کر زہر کھا لیا۔ ضلع جالنا میں دلیپ پوار نے بڑھتے ہوئے قرض کی وجہ سے گھر میں پھا نسی لگاکر خود کشی کرلی۔واضح ہو کہ امسال ابتک 60سے زائد کسانوں نے خودکشی کی جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 960تھی۔

ای پیپر-دی نیشن