امریکی اتحادیوں کی بمباری، حملے: شامی حکومت کے حامی 100 جنگجوؤں سمیت 122 ہلاک
دمشق (این این آئی + اے ایف پی+نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کے مطابق اس نے کرد اور عرب اتحادی جنگجوئوں پر بلااشتعال حملے کے بعد شامی حکومت حامی فورسز پر غیرمعمولی فضائی حملے کیے ہیں۔ حملوں میں امریکی حکام کے مطابق تقریباً 100 حکومت حامی جنگجو مارے گئے ہیں۔ شام کے شہر الغوطہ میں بشار کی جانب سے قتل عام جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 22 شہری جاں بحق ہو گئے۔ علاقے میں غذائی مواد اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔نگران ادارے کے ترجمان نے کہا 4 روز میں الفوطہ پر حملوں میں ہلاکتیں 200 ہو گئیں۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس کے نام خط میں شامی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا امریکی حملے انسانیت کے خلاف جنگی جرائم ہیں۔ امریکہ نے کہا کہ شامی شہریوں پر حملے فوری بند ہونے چاہئیں۔اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے کہا ہے کہ امریکی فوج کا شام میں سرکاری فوج پر حملہ افسوسناک ہے معاملے کو سلامتی کونسل کے آج ہونے والے اجلاس میں اٹھائیں گے ۔