• news

طالبان کو کہیں پناہ ملے گی نہ جنگ میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں: امریکی کمانڈر

واشنگٹن (آئی این پی) شمالی افغانستان میں امریکی فضائیہ کے بی 52 سٹریٹو فورٹرس لڑاکا طیاروں نے تاجکستان کی سرحد کے ساتھ طالبان جہادوں کے خلاف مزید 24 کارروائیاں کیں جن کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ امریکہ اور نیٹو فوجیوں کے کمانڈر امریکی جنرل جان نکولسن نے کہا طالبان کو کہیں بھی جائے پناہ نہیں ملے گی۔ اس ملک میں تباہی پھیلانے اور نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے کسی بھی دہشت گرد گروپ کیلئے کوئی محفوظ جنت نہیںہوگی۔ طالبان میدان جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔ وہ صرف اتنا ہی کر سکتے ہیں کہ بے گناہوں کو ہلاک کر دیں اور جو کچھ انہوں نے تعمیر کیا ہے‘ اس کو تباہ کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن