• news

آصف زرداری کا بجارانی کے گھر جا کر اظہار تعزیت

کراچی (سٹاف رپو رٹر)سابق صدر آصف علی زرداری نے مرحوم میر ہزار خان بجارانی کی رہائش گاہ کرم پور میں مرحوم میر ہزار خان بجارانی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی میر شبیر علی بجارانی سے ان کے والد کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ آصف علی زرداری نے مرحوم میر ہزار خان بجارانی کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔ آصف علی زرداری نے پارٹی اور جمہوریت کیلئے مرحوم کی خدمات اور قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر ہزار خان بجارانی کے انتقال سے نہ صرف پارٹی کا نقصان ہوا ہے بلکہ سیاست میں ایک خلا پیدا ہوا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن