بی جے پی ایوان میں اکثریت لیکر آئین پر حملہ آور ہو سکتی ہے: کانگریس رہنما ششی تھرور
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے الزا م لگایا ہے کہ بی جے پی ایوان میں بھارتی اکثریت حاصل کرکے آئین پر حملہ آور بھی ہو سکتی ہے بی جے پی نے 2019 ء میں بھارتی اکثریت حاصل کی تو آئین پر حملہ آور ہو سکتی ہے، کشمیر اور سکیولر ازم سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 بھی خطرے میں آ سکتا ہے خدشہ ہے آر ایس ایس سربراہ کو استعمال کرکے بی جے پی قانون مںی ترامیم کرائے گی ، ضرورت پڑی تو بی جے پی کو شکست دینے کے لئے کانگریس سکیولر جماعتوں سے اتحاد کر ے گی، کانگریس دائیں بازو کی جماعتوں سے اتحاد سے گزیز نہیں کرے گی۔