• news

اللہ نے آپ کو موقع دیا، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کیلئے نتائج چاہئیں ، جسٹس ثاقب کے چیئرمین نادرا کو مخاطب کرکے ریمارکس، دوبارہ تعیناتی پر اظہار مسر ت

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں تارکین وطن سے شناختی کارڈ کی فیسوں کے معاملے پر سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیئرمین نادرا عثمان مبین سے کہا ہے کہ اللہ نے آپ کو موقع دیا ہے نتائج دیں، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نادرا سے نتائج چاہئیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے چیئرمین نادرا عثمان مبین کو روسٹرم پربلا لیا۔ چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق میں مجھے نتائج چاہئیں،مجھے اووسیز پاکستانیوں کیلئے نادراسے بھی رزلٹ چاہیے۔ چیف جسٹس نے چیئرمین نادرا عثمان مبین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دوبارہ تعینات ہونے پرخوشی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن