• news

ایم پی اےنظام الدین سیاست چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیں‘ لیگی کارکنوں‘ کونسلرز کا مظاہرہ

ساہیوال/ سرگودھا(نامہ نگار) ایم پی اے صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی کے سیاست سے دستبرداری کے فیصلہ کے خلاف سیالوی گروپ اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور کونسلرز نے احتجاج کیا اور سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا، لاری اڈہ ساہیوال پر سیالوی گروپ اور لیگی کارکنان، عہدیداران اور کونسلرز نے ٹریفک بلاک کر دی، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لیگی ایم پی اے نظام سیالوی سے اظہار یکجہتی اور سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لینے کے نعرے درج تھے، مہر اقبال، مہر عبدالشکور، چوہدری بشارت جٹ، محمد عرفان، سعداللہ ضیغم، مہر اعجاز حسین اور دیگر نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ نظام الدین سیالوی کے فیصلوں کی تائید کی ہے تاہم سیاست سے دستبرداری کے فیصلہ کو نہیں مان سکتے اور اگر انہوں نے کارکنوں کی اپیل پر فیصلہ واپس نہ لیا تو کارکن ان کی رہائش گاہ کے سامنے خود سوزی پر مجبور ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن