• news

ساہیوال: زیر تعمیر فیکٹری کی چھت گرنے سے 2 مزدور جاں بحق، 4 ملبے تلے دب گئے

ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت ) نواحی چک 7/11.Lمیں زیر تعمیر فیڈ فیکٹری کی چھت گر نے سے 2 مزدور جاں بحق اور چار مزدور ملبے تلے دب گئے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے دو مزدوروں سہیل احمد اور محمد ارشد کی لاشوں کو ملبے سے نکال لیا ہے جبکہ مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن