عارفوالہ : گھریلو حالات سے دلبرداشتہ چار بچوں کے باپ کی خودکشی
عارفوالہ (نامہ نگار) چار بچوں کے باپ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی ختم کرلی۔ نواحی گائوں 347/ای بی کے مقبول احمد نے خود کو پستول سے گولی مار کر خودکشی کی۔ ذرائع کے مطابق اس کا ذہنی توازن بھی درست نہ تھا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔