سینٹ امیدواروں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین، ایف بی آر دفاتر آج اورکل کھلے رہیں گے
لاہور (این این آئی) سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریجنل دفاتر ہفتہ اور اتوار 10 اور 11 فروری کو بھی کھلے رہیں گے۔ سیکرٹری آئی آر آپریشنز نے چیف کمشنر کو دفاتر کھلے رکھنے کا مراسلہ ارسال کردیا ہے۔