پاکستان حقانی نیٹ ورک کی حمایت ترک کرنے پر آمادہ نہیں: امریکی تھنک ٹینک
واشنگٹن(این این آئی) امریکہ کے معروف تھنک ٹینک بروکنگز انسٹی ٹیوٹ میں فارن پالیسی پروگرام کیلئے سینئر فیلو ڈاکٹر وانڈا فیلباب براؤن نے الزام عائدکیا ہے کہ پاکستان دہشت گرد تنظیم حقانی نیٹ ورک کی حمایت ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہے اور طالبان افغانستان میں حملے کر کے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ڈاکٹر وانڈا فیلباب براؤن نے ایک انٹرویو میں الزام عائدکیا کہ پاکستان دہشت گرد تنظیم حقانی نیٹ ورک کی حمایت ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔امریکہ میں اب اس حوالے سے ماحول تبدیل ہو چکا ہے اور پاکستان امریکہ میں ایسے کئی دوستوں سے محروم ہو چکا ہے جو اس سے پہلے اْس کی حمایت کرتے تھے۔ وہ سمجھتی ہیں امریکہ اور افغانستان دونوں حقانی نیٹ ورک پر پاکستان کے اثرورسوخ کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔