بھارتی ڈیموں کی تعمیر سے دریائے چناب خشک، نہریں بند، ہائیڈل پراجیکٹ خطرے میں پڑ گیا
پسرور (نامہ نگار) امسال سردیوں میں بارشیں نہ ہونے اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر ڈیم اور پاور ہائوسز بناء جانے کی وجہ سے امسال فروری میں دریا خشک ہو گیا محکمہ آبپاشی نے پانی کی آمد انتہائی کم ہونے کی وجہ سے نہر مرالہ راوی لنک اور نہر اپر چناب کو بند کردیا نہر اپر چناب پر بننے والے ہائیڈل پاور پراجیکٹ پر پانی سے بجلی حاصل کرنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا ہے ہیڈ مرالہ جو کہ دریائے چناب سے نکالی گئی دو بڑی نہروں کی وجہ سے مشہور پکنک پوائنٹ ہے آج کل یہاں دریا میں دور دور تک خشک ریت کا صحرا نظر آتا ہے۔ سیر کے لئے آنے والی فیملیوں کو کشتی کی سیر کا موقع بھی نہیں ملتا۔