• news

کراچی میں آج ‘اسلام آباد‘ راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کل سے بارش کا امکان‘ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

کراچی +اسلام آباد(اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں جبکہ راولپنڈی‘اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کے باعث آج اور کل کراچی میں بارش ہوسکتی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں کل اورپرسوںکہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ڈویژن)، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے جبکہ اس دوران بالائی پہاڑوں پر برف باری بھی ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن