• news

کاشتکاروں کو گنے کی سرکاری قیمت ادا نہ کرنے کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد کی طرف سے کسانوں کو گنے کی سرکاری قیمت 180 روپے فی من ادا نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جماعت اسلامی کی طرف سے دائر کردہ رٹ میں عدالت عالیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ کسانوں کو حکومت پنجاب ریلیف دے اور سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پورے صوبے میں گنے کو 180روپے فی من کے حساب سے خریدا جائے۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں وکلاء پیش ہوئے اور عدالت عالیہ کو بتایا کہ شوگر ملزمالکان تمام کسانوں کو گنے کی سی پی آر نہیں دے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن