• news

تتلے عالی: شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگادی، ہسپتال میں حالت تشویشناک

تتلے عالی ( نامہ نگار ) شوہر کے تیل چھڑک کر آگ لگا نے سے بیوی بری طرح جھلس گئی۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں کوٹ بلال میں گھریلو ناچاقی پرد لاور نے اپنی بیوی مہناز بی بی پر تیل چھڑک کر آگ لگادی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ چیخ وپکار پر اہل محلہ نے آگ پر قابو پایا لیکن اس کے باوجود خاتو ن بری طرح جھلس گئی۔جس کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تتلے عالی پولیس نے متاثرہ خاتون کے بھائی محمد نوید کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن