قصور، جھنگ، گجرات: اوباشوں کی 2 لڑکوں اور 2 خواتین سے زیادتی، دو ملزم گرفتار
قصور/جھنگ/ گجرات (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں اوباشوں نے دو لڑکوں اور دو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ قصور میں تھانہ الٰہ آباد کے علاقہ میں اوکاڑہ کی رہائشی ساجدہ پروین کو ملزم اعظم نے نوکری کا جھانسہ دیکر قصور بلایا اور زیادتی کا نشانہ بناکر نازیبا تصاویر بھی بنالیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جھنگ میں 13 سالہ نجف عباس کو ملزم علی نواز جبکہ 13 سالہ فخر عباس کو ملزم اویس عرف نومی نے ساتھیوں کی مدد سے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔ کھاریاں میں شوکت علی کی بیٹی کو اوباش ضمیر اختر نے زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔