لنڈی کوتل سے اغوا ہونے والے 17 افراد رہا طورخم بارڈر پر پولیٹیکل حکام کے حوالے
خیبر ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) لنڈی کوتل سے اغوا کئے گئے 17 مقامی افراد کو رہا کردیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تمام افراد کو 5 ستمبر 2017ء کو اغوا کیا گیا تھا۔ طالبان اغوا کاروں نے ہمیں فون کال کرکے بتایا۔ اغوا کاروں نے مغویوں کو افغانستان منتقل کردیا تھا۔ اغوا کاروں نے پہلے ہم سے کروڑوں روپے تاوان مانگا تھا۔ غربت کے باعث تاوان ادا نہیں کرسکے تھے۔ رہائی پانے والے تمام افراد کو طورخم بارڈر پر پولیٹیکل حکام کے حوالے کردیا گیا۔