• news

شادی کی سالگرہ پر وقار یونس کا اپنی اہلیہ کیلئے محبت بھرا پیغام

لاہور (نمائند سپورٹس ) سابق کپتان وقاریونس نے کہا ہے کہ اہلیہ سے شادی ان کی زندگی کا خوبصورت ترین معائدہ ثابت ہوا۔ سابق فاسٹ باؤلر نے اپنی اہلیہ کی اپنے لیے خدمات کو خوب سراہا، ان کا کہنا تھا کہ 18 سال قبل کیا گیا شادی کا فیصلہ زبر دست تھا، ان کی اہلیہ نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔ جواباً ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کو بھی شادی کی سالگرہ مبارک ہو تاہم اس سے بہتر تصویر بھی استعمال کی جا سکتی تھی۔ یاد رہے کہ وقار یونس 3 بچوں کے والد ہیں، اور ان کی اہلیہ فریال ایک ڈاکٹر ہیں اور میڈیسن کے شعبے سے منسلک ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن