• news

ٹرائینگولر ٹورنامنٹ سے خواتین کرکٹ کو فروغ ملے گا: عائشہ اشعر

ملتان (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی وومن ونگ کی جنرل منیجر عائشہ اشعر نے کہا ہے کہ وومن کرکٹ کے فروغ کے لئے پانچ سالہ پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے وومن ٹرائی اینگولر ٹورنامنٹ کا پروگرام تشکیل دیا ہے ۔ ملک بھر میں وومن کرکٹ کو فروغ حاصل ہو گا اس ایونٹ کو شاندار بنانے کے لئے سکولز ‘ کالجز اور یونیورسٹی کی طالبات کو مدعو کیا گیا ہے جس سے اس ایونٹ میں خاصی جان ڈالنا ہے اس میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑی آئی سی سی چیمپئن شپ راؤنڈ ٹو اور دورہ سری لنکاکیخلاف قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملتان میں گرلز کرکٹ کی بحالی اور اس کے فروغ کیلئے جلد بہتر اقدامات کئے جائیں گے تاکہ والدین کا اعتماد بحال کیا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن