سری لنکا نے بنگلہ دیش کو دوسرامیچ ہرا کر ٹیسٹ سیریز جیت لی
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر دو میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی ۔سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں 226رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔ میزبان ٹیم کو 339رنز کا ہدف دیا مگر بنگال ٹائیگرز کی بیٹنگ لائن بالکل ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 123رنز پر ڈھیر ہو گئی۔مومن الحق 33رنز بناکر نمایاںرہے ۔ 7کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔داننجیا نے پانچ جبکہ رنگنا ہیراتھ نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔روشن سلوا کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ سری لنکانے پہلی اننگز میں 222جبکہ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 110رنز بنائے تھے ۔