• news

سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز :آسٹریلیا انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

میلبورن (سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا انگلینڈ کو سات وکٹ سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا۔میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 137 رنز بناسکی، جوز بٹلر 46 اور سیم بلنگز 29رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلوی بائولر رچرڈسن نے تین اور سٹانلیک نے دوانگلش بیٹسمینوں کوپویلین کی راہ دکھائی ، جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 33 گیندیں قبل 15ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔گزشتہ میچ میںسنچری بنانے والے میکس ویل 39، شارٹ 36 اور کرس لائن نے 31رنز کی اننگز کھیلی، انگلینڈ کیکرس جورڈن نے دو بیٹسمینوں کو آوٹ کیا۔سہ ملکی سیریز میں تیسری ٹیم نیوزی لینڈ کی شامل ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن