• news
  • image

صدر ہرجا کہ بنشید، صدر باشد

بھارتی دارالحکومت دہلی کے انڈیا گیٹ لان میں 69ویں یوم جمہوریہ کیلئے مہمانوں کی نشستیں مختص ہوئیں تو مودی سرکار نے ایک بہت ہی اوچھی حرکت کی۔ کانگرس کے صدر راہول گاندھی کو پہلے چوتھی قطار میں جگہ دی، پھر وہاں سے اٹھا کر چھٹی میں بٹھا دیا۔ لطف کی بات کہ موصوف ذرہ بھر بدمزہ نہ ہوئے اور بولے کہ کوئی کہاں بیٹھا، اسکی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں۔ ہمارے لئے تو یوم جمہوریہ کی تقریب اہم تھی۔
یہ جان کر مجھے کچھ دکھ سا ہوا کیونکہ جولائی 2006ء میں پولیس ٹریننگ سنٹر چوہنگ کی ایک تقریب میں ایک صوبائی وزیر مناسب نشست نہ ملنے پر واک آئوٹ کر گئے تھے۔ لگتا ہے راہول شاید جانتے ہیں کہ ’’صدر ہرجا کہ بنشید، صدر باشد‘‘۔

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن