• news

ڈیرہ اسماعیل خان: ٹارگٹ کلنگ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونا خارج ازامکان نہیں: آئی جی خیبر پی کے

ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پی کے صلاح الدین خان نے کہا ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی اور ٹاگٹ کلنگ میں مذہبی اختلاف یا فرقہ واریت نہیں بلکہ یہ ایک تیسرافریق ہے جس کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کا قوی امکان ہے واقعات کا بنیادی مقصد ڈیرہ شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کر کے ہمیں آپس میں لڑوانا ہے تاہم عوام ،تمام مکاتب فکر کے علما سکیورٹی ادارے اور پولیس مل کران بیرونی سازشی عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔ وہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن