بیوی پر تشدد کاالزام ‘وائٹ ہاؤس کے ایک اور اہلکار نے استعفیٰ دیدیا
واشنگٹن(آن لائن)وائٹ ہاؤس میںتقاریر لکھنے کیلئے تعینات اہلکار نے گھریلو تشدد کے الزامات پر استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وائٹ ہاؤس میں تعینات اہل کارکی بیوی کی جانب سے گھریلو تشدد کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کے بعد اطلاعات منظر عام پر آنے کے بعد اہل کار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔