گھوٹکی: عطائی کے غلط انجکشن سے معصوم بچہ جاں بحق
گھوٹکی (صباح نیوز)گھوٹکی میں ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے کی وجہ معصوم بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ بچے کے ورثا کے مطابق گزشتہ روز بچے کو معمولی بخار آیا تھا اور بچہ خود چل کر علاج کے لئے ہسپتال آیا تھا۔ ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگایا جس کے دس منٹ بعد دس سالہ زاہد جاں بحق ہوگیا۔ بچے کی موت پر اہل خانہ نے احتجاج کیا تو ڈاکٹر نے دھمکیاں دیں اور خاموش رہنے کو کہا۔ ورثا کے زیادہ شور مچانے پر ڈاکٹر اورعملہ ہسپتال کو تالا لگا کر فرار ہوگیا۔ بچے کے ورثا نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ نوٹس لیکر عطائی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کر کے انصاف فراہم کریں۔