• news

نامعلو م ہیکرزنے کویتی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ ہیک کرلی

کویت سٹی(این این آئی)نامعلوم ہیکرز نے کویتی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ ہیک کر لی تاہم وزارت کے آئی ٹی ماہرین نے چند گھنٹوں بعد ویب سائٹ کو ہیکر کے قبضے سے آزاد کرالیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم ہیکرز نے کویتی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ ہیک کر لی ،ہیکر نے وزارت داخلہ کی ویب سائٹ کے ہوم پیج پر تصویر پوسٹ کردی جس پر ابوطریخم لکھا تھا تاہم وزارت کے آئی ٹی ماہرین نے چند گھنٹوں بعد ویب سائٹ کو ہیکر کے قبضے سے آزاد کرالیا۔ ماہرین کی ٹیم نے احتیاطی طور پر ویب سائٹ کوکچھ وقت کے لئے معطل کردیا۔بعد ازاں سیکیورٹی کے تمام تقاضے پورے کرنے کے بعد ویب سائٹ کو بحال کردیا گیا۔سکیورٹی ماہرین ابوطریخم نامی ہیکر کے تعاقب میں ہیں جسے آئندہ چند دنوں میں گرفتار کرلیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن