• news

وزیراعظم کے دورہ میانوالی کی جھلکیاں

(محمد یوسف چغتائی)
٭…وزیراعظم ہیلی کاپٹر سے اترے تو ایم این اے عبیداللہ خان شادی خیل اور صوبائی وزیر آبپاشی امانت اللہ خان شادی خیل نے ان کا استقبال کیا۔ ٭گیس منصوبہ 2 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ وزیراعظم نے میانوالی کیلئے میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان بھی کیا۔ ٭وزیراعظم بارہ بجے کے قریب جلسہ گاہ پہنچے اور ایک بجے کے قریب واپس روانہ ہوگئے۔ ٭لوگوں کی انٹری کیلئے صرف ایک مین گیٹ پر پانچ گیٹ تھرو لگائے گئے تھے۔ انٹری کے موقع پر سکیورٹی کے اچھے انتظامات تھے۔ ہر شخص کی جامہ تلاشی لی جاتی رہی۔ ٭پنڈال میں 10 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا۔ ٭جلسہ کے اندر میانوالی ضلع بھر کی میڈیا کے داخلے پر مکمل پابندی تھی۔ البتہ صحافیوں کو کیمروں کے بغیر اندر جانے دیا گیا۔ ٭وزیراعظم بروقت سٹج پر پہنچے۔ میدان میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اترے۔ ٭جلسہ گاہ کے ساتھ محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں نے سوئی گیس کے سلنڈر اور چولہے نصب کر رکھے تھے جہاں وزیراعظم نے سوئی گیس روشن کی۔ ٭ایم این اے عبیداللہ شادی خیل نے وزیراعظم خاقان عباسی کو رواتی دستار پہنائی۔ ٭وزیراعظم خاقان عباسی کے جلسہ میں مسلم لیگ (ن) کے درمیان گروپنگ کی وجہ سے پارٹی کے ضلعی چیئرمین ضلع کونسل میانوالی گل حمید روکھڑی‘ مسلم لیگ کے سابق ممبران اسمبلی حمیر حیات روکھڑی‘ مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ساجد خان‘ ضلعی جنرل سیکرٹری حکیم ایوب قریشی نے شرکت نہ کی۔ ٭مجموعی طورپر جلسہ بڑا کامیاب جلسہ تھا۔ لوگوں نے توقع سے زیادہ تعداد میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن