وفاقی وزارت داخلہ نے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کا اجراء کردیا
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزارت داخلہ نے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کا اجراء شروع کردیا، پہلے مرحلے میں وفاقی سرکاری ملازمین سے اسلحہ لائسنسوں کے حصول کیلئے درخواستیں لی جا رہی ہیں جس کے بعد غیر سرکاری افراد کو لائسنس دئیے جائیں گے ۔ وفاقی سرکاری ملازمین اپنے محکمے کے ذریعے درخواست وزارت داخلہ کو بھجوا رہے ہیں۔ براہ راست درخواست وصول نہیں کی جارہی ہے۔ دوسرے مرحلے میں عام افراد کو لائسنس جاری کئے جائیں گے اور نئی پالیسی کے مطابق صرف اسلام آباد ،وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو لائسنس جاری کئے جائیں گے۔