• news

علما پیروں کو خریدنے کی تحریک شروع، جو بکتا ہے وہ مشائخ نہیں: حمید الدین سیالوی

گجرات+ ساہیوال/ سرگودھا(نامہ نگار)مذہبی رو حانی شخصیت پیر حمید الدین سیالوی نے کہا ہے علماء کرام اور پیروں کو خریدنے کی تحریک شروع کر دی گئی ہے جو مشائخ بکتا ہے وہ مشائخ نہیں جو صیح معنوں میں مسلمان ہے اس کو ووٹ دیں۔ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جلاؤگھیرائو اور دھرنوں کو پسند نہیں کر تافرقہ واریت بری چیز ہے لیکن حق کے لیے آواز بلند کر نی چاہئے حکومت اپنے ہتھکنڈوں سے بڑے لوگوں کو ڈرا سکتی ہے لیکن فقیروں کو نہیں انگریز مسلمان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے ہم ان کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے جب تک وہ اپنے گناہوں کی معافی نہ مانگ لے وہ مسلمان نہیں ہو سکتاقادیانی کومسلمان کہنے والا بھی کافر ہے۔ساہیوال/ سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق لیگی ایم پی اے نظام سیالوی نے پیر آف سیال شریف کے حکم پر سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لیا تو ترجمان پیر آف سیال شریف مولوی شمس الرحمن مشہدی نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کر دیا جس میں کہا گیا لیگی ایم پی اے نظام سیالوی کو سجادہ نشین محمد حمید الدین سیالوی نے صرف سیاست میں واپس آنے کے لیے کہا ہے لیکن مسلم لیگ ن کی حمایت کا ہر گز نہیں کہا، ترجمان پیر آف سیال شریف کے اس بیان پرلیگی ایم پی اے نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے وہ اپنے سیاسی فیصلوں میں رہنمائی کے لیے مولوی شمس الرحمن مشہدی کے محتاج نہیں اور انہیں چاہیے وہ اپنی حدود اور اوقات میں رہ کر کا م کریں، پیر آف سیال شریف کے خاندان میں پھوٹ اور انتشار نہ ڈالیں، انہوں نے یہ بھی کہا جب تک سجادہ نشین خواجہ محمد حمید الدین سیالوی خود پریس کانفرنس کر کے اس بات کا دو ٹوک اعلان نہیں کرتے کہ سیاسی امور اور فیصلے کس نے کرنے ہیں تو اس وقت تک وہ اپنی سیاسی ذمہ داریاں معطل رکھیں گے، مولوی شمس الرحمن مشہدی کے ویڈیو پیغام پر صاحبزادہ نور القمر سیالوی، صاحبزادہ قطب الدین سیالوی اور دیگر صاحبزادگان نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے خاندانی انتشار کا سبب اور خاندان میں فاصلے بڑھانے کی سازش قرار دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن