• news

بلوچستان میں امن وامان کی بہتری کیلئے اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے سیاسی پولیس افسران کو ہٹایا جائے: وزیر ریونیو

کوئٹہ (آن لائن )صوبائی وزیر ریونیو منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے ضروری ہے کہ عرصہ دراز سیاسی اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے پولیس افسران کو ہٹایا جائے جو موجودہ حکومت کے لئے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس اس وقت عوام کو تحفظ فراہم کر سکتی ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی دبائو کے بغیر کام کرے مگر یہاں پر صورتحال مختلف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن