چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بار اور بنچ کے تعلقات میں بہتری کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دیدی
لاہور (آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بار اور بنچ کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں بار اینڈ بنچ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ چیف جسٹس محمد یاور علی کی منظوری کے بعد کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا جائیگا۔ بتایاگیا ہے لاہور ہائیکورٹ نے بروقت انصاف اور فراہمی کیلئے بنچ اور بار کے تعلقات کو مزید مضبوط اور بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد انوارالحق بار اینڈ بنچ کمیٹی کے سربراہ ہونگے اور سینئر ترین جج جسٹس محمد انوارالحق تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی ضلعی عدالتوں کے دورے کرینگے جہاں وہ بار عہدیداروں اور ججز کے درمیان بہتر تعلقات کے حوالے سے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔