جعفر خٹک نے تحریک انصاف چھوڑ دی‘ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے تحریک انصاف نوشہرہ کے رہنما جعفر خٹک نے گزشتہ روز زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کرکے تحریک انصاف چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جعفر خٹک نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر پختونخوا کے نام کو دھوکہ دیا گیا ہے اور مذاق کیا گیا ہے۔ عوام پر جب کبھی کوئی مشکلات یا قدرتی آفات آتی ہیں تو پی ٹی آئی قیادت ان کی پرسان حال نہیں ہوتی۔ جعفر خٹک نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی عوام کی حقیقی پارٹی ہے جس کی قیادت اور کارکن عوام میں رہتے ہیں اور عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے جعفر خٹک کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا اور نہ ہی کرے گی۔
جعفر خٹک/ شمولیت