سکندر بوسن گردوں کے عارضہ میں مبتلا سیاسی ذمہ داریاں شوکت بوسن کے حوالے کر دیں
ملتان (سپیشل رپورٹر) گردوں کے عارضہ میں مبتلا مقامی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے مکمل صحت یاب ہونے تک تمام تر سیاسی ذمہ داریاں شوکت بوسن اور انکی ٹیم کے حوالے کر دی ہیں ذرائع کے مطابق بوسن فیملی نے ان کے گردے کی ٹرانسپلاٹیشن بیرون ملک سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ابھی حتمی طور پر یہ طے نہیں کیا کہ کب آپریٹ کرانا ہے ۔