مشرف والا پاکستان نہیں ایک امریکی کال پر ڈھیر ہو جائے: وفاقی وزیر دفاعی پیداوار
مریدکے + شیخوپورہ + شرقپور شریف (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے یہ مشرف والا پاکستان نہیں کہ ایک امریکی کال پر ڈھیر ہو جائے، یہ میاں نواز شریف کا ایٹمی اور عوامی طاقت والی حکومت کا پاکستان ہے جو امریکہ تو کیا دنیا کے کسی ملک کے آگے نہیں جھکے گا مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما رانا نذیر حیات ، احمد بلال رانا، رانا محرم کے ہمراہ مریدکے گرل ریسٹورنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا امریکہ جتنی مرضی پابندیاں لگا لے اس کے ساتھ تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے پاکستان اس کے آگے جھکا نہ جھکے گا انہوں نے کہا امریکہ کو سمجھ آچکی ہے کہ افغانستان میں پاکستان کی مدد کے بغیر کبھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا انہوں نے کہا امریکہ کو واضح کر دیا ہے کہ بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے جو ہر گز قبول نہیں ، پاکستان اپنی خود مختاری اور سا لمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا انہوں نے کہا بھارت سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ کر کے پاکستان کا امتحان مت لے اپنی قوم پر رحم کرے خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف نہ لیکر جائے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے اور خود بھی امن سے رہے دوسرے کو بھی امن سے رہنے دے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا چوہدری نثار پارٹی کا سرمایہ اور سینئر ہیں کوئی بھی لیڈر میاں نواز شریف اور پارٹی فیصلوں کیخلاف بات نہیں کر سکتا پارٹی آنے والے دنوں میں جو فیصلے کرے گی سب مانیں گے چوہدری نثار کو حق حاصل ہے کہ اپنی بات کریں کیونکہ مسلم لیگ ن جمہوری اور سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ شیخوپورہ سے نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہو ئے جو مسلم لیگ(ن) کے مو جودہ دور میں ہو ئے ہیں 2013میں ملک بدترین معاشی بدحالی ، دہشت گردی ، توانا ئی و گیس بحران کا شکار تھا ملک اندورنی و بیرونی چیلنجز کا سامنا تھا حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت آج ملک سے توانائی وگیس کا بحران کے حل کے ساتھ ساتھ حکومت نے دہشت گردی کو ختم کیا اور ملک کو تباہ حال معیشت کو مضبوط بنایا کراچی کی روشنیاں بحال کیں فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا بجلی کی لو ڈشیڈ نگ ختم ہو چکی ہے پہلے ملک میں گیس دستیاب نہیں تھی آج ملک بھر سمیت پنجاب میں گیس آرہی ہے اور ہر گھر کو گیس کا کنکشن دستیاب ہے کراچی سے لیکر گوادر تک مو ٹر ویز ،ہائی ویزبن رہی ہیں پورے ملک میں توانائی سمیت سڑکیں ، ہسپتال اور ترقیاتی منصوبے مکمل ہو رہے ہیں ہم نے دھرنوں سمیت دیگر سازشی عناصر کا مقابلہ بھی کیا اور ملک کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر ڈال کر ایک نئے دور کا آغاز کیا ان خیالات کا ظہارا نہوں نے این اے 132کے نواحی علاقہ ملک پور میںپشاور کراچی موٹروے سروس روڑ، گیس فراہمی منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا امیدوار پی پی 165میاں عبدالرئوف ، میڈیا کو آرڈینتر ندیم گورایہ، عقیل بھٹی ، یوسی چیئرمین ملک نوید محمود چوہان، ملک ظہیر احمد ،لیگی رہنما چودھری شہباز اصغر مرحبا والے نے بھی خطاب کیا۔ کسی بھی صوبے کا وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتا باقی صوبو ں کی عوام پنجاب کو رشک کی نگاہ سے دیکھتی ہیںاور وہ شہباز شریف جیسا وزیراعلیٰ چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن قریب آگئے ہیں ضمیر فروشی کی سیاست کسی طرح بھی جمہوریت اور ملک کے مفاد میں نہیں جو بھی ووٹ خرید کر سینٹ میں آئے گا۔ شرقپور شریف سے نامہ نگار کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوارسانئس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن 2018 میں اپنی کارکردگی لیکر عوام کے پاس جائے گی۔ عوامی طاقت اور خدا کے فضل سے مسلم لیگ ن الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔ وفاق اور صوبوں میں ہماری حکومت ہوگی اس موقع پر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 165 میاں عبدالروف مسلم لیگی صوبائی رہنما حکیم سیلم اللہ چوہدری شفقت علی گھگ چوہدری محمد عمران گھگ رانا بابر منظور چوہدری ذکاء اللہ گھگ چیرمین میاں عمران علی اشرف یعقومیہ چیئرمین ملک نوید محمود چوہان چیرمین چوہدری خالد نذیر ڈھلوں چیئرمین ملک مظہر حسین چٹھ بھی شریک تھے۔