• news

پاکستان نے افغانستان پر 6ماہ میں 5ہزار راکٹ فائر کئے: افغان حکام‘ اسلام آباد نے الزام مسترد کردیا

کابل/اسلام آباد(این این آئی) افغان حکام نے ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ 6 ماہ میں افغانستان کی حدود میں مبینہ طور پر 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کئے گئے جبکہ پاکستان نے افغان حکام کی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افغانستان کو بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے پاکستان سے تعاون کر نا چاہیے ۔پاکستان کی سرحد سے متصل افغانستان کے صوبے کنڑ کے گورنر وحید اللہ کلیم زئی نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ڈیورنڈ لائن کے قریب راکٹ حملوں سے ہزاروں گھر تباہ ہو چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ افغانستان نے سفارتی سطح پر ہر مسئلے پر بات چیت کی ہے تاہم ہمیں بھی بھرپور جوابی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔پاکستان کے سفارتی ذرائع نے افغان حکام کی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افغانستان کو بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے پاکستان سے تعاون کر نا چاہیے ۔

ای پیپر-دی نیشن