ہری پور: ایس ایچ او پر 20 سال قبل نوجوان کو قتل کرنے کا الزام کیس کی ازسرنو تفتیش کے احکام جاری
ہری پور(صباح نیوز) ایس ایچ او عمر خطاب پر قتل کا الزام، ڈی پی او نے بیس سال قبل قتل ہونے والے نوجوان کی ازسر نو تفتیش کے احکامات جاری کرد یئے۔ اہل خانہ نے ایس ایچ او پر دعویداری عائد کر رکھی ہے مشتعل شہریوں نے قتل کے خلاف پولیس سٹیشن کو بھی آگ لگا دی تھی والدہ کی انصاف فراہمی کی دہائیاں، ڈی پی ا ونے مکمل انصاف فراہمی کی یقین دہانی کر ادی۔ تفصیلات کے مطابق ہزارہ کی تاریخ کا بدترین قتل جس میں پولیس سٹیشن کو بھی آگ لگا کر راکھ کر دیا گیا تھا، بیس سال قبل نوجوان وحید کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا اس وقت کھلابٹ ٹائون شپ کے ایس ایچ او عمر خطاب پر الزام عائد کرکے دعویداری عائد کی گئی تھی گزشتہ روز مقتول کی والدہ نے ڈی پی او ہری پور خالد ہمدانی کو درخواست التجا کی جس پر انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے بیس سال قبل قتل ہونے والے نوجوان کی ازسر نو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔