• news

شجاعت ق لیگ کو بلوچستان اور خیبر پی کے میں فعال کرنے کیلئے دونوں صوبوں کا دورہ کرینگے

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ (ق)کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے بلوچستان اور خیبرپی کے میں مسلم لیگ(ق) کو فعال بنانے کیلئے ان صوبوں کے دورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار یہاں اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ہری پور ہزارہ سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی ارکان اور یوتھ کونسلرز کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا، میاں منیر اور بلال مصطفی شیرازی بھی موجود تھے۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں ناظم محمد ادریس، نائب ناظم راشد چودھری، محمد اسد، ادریس علی، نوید احمد، ندیم خان، خالد چودھری، حفیظ انور، چودھری شکیل اور سیٹھ نوید شامل ہیں۔ شجاعت نے وفد کے ارکان کو پارٹی میں خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں پنجاب میں مثالی ترقی ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن