• news

اوکاڑہ: بھارتی فائرنگ سے ایک شخص سرحد پر جاں بحق، شناخت نہ ہوسکی

اوکاڑہ + منڈی احمد آباد (نامہ نگاران) بھارتی سرحد کے قریب نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی، سی کمپنی لسوڑی 23ونگ ستلج رینجرز کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر ایف آئی آر درج کر لی۔نعش کی شناخت نہیں ہو سکی ۔پولیس رپورٹ کے مطابق مورخہ 10فروری کو رینجرز کی جانب سے تحریری درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا۔کہ مورخہ 9فروری کو سی کمپنی پوسٹ چوڑ کا کی ناکہ پارٹی حوالدار محمد امین کی زیر نگرانی ہمراہ سپاہی ارسلان، ذیشان علی، عمران خان مسلح بارڈر رپلر نمبر 7-240/6کے پیچھے فاصلہ تقریبا200گز حدود پاکستان میں ناکہ بند تھے ۔کہ رات کو انڈیا سائیڈ سے فائرنگ کی آواز سنائی دی۔جس کی رپورٹ حوالدار محمد امین نے بذریعہ موبائل فون سی کمپنی کمانڈر انسپکٹر کلیم اللہ خان کو اطلاع دی کمپنی کمانڈر موقع پر آئے ۔اور ایریا سرچ کرنا شروع کر دیا۔دوران سرچنگ بارڈر پلر نمبر 1-240کے سامنے فاصلہ تقریبا 75میٹر حدود پاکستان ایک نامعلوم ڈیڈ باڈ ی ملی ۔جس کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ منڈی احمد آباد نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 302ت پ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن