• news

ریحام خوفزدہ تھی کہ بچوں کو سچ پتہ نہ چل جائے تشدد کا جھوٹا الزام لگایا: سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ریحام خان کی طرف سے دھمکیوں اور اپنی جان کو لاحق خطرات کے دعوے پر ان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز نے کہا ہے کہ خواہش تھی نجی معاملات پر کھلے عام گفتگو نہ کی جائے۔ مجبوراً ریحام خان کے جھوٹے الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ کیا۔ بیٹی عنایا کو سکول سے چھڑوانے کے پیچھے میری بچوں سے بڑھتی ہوئی قربت تھی۔ ریحام خوفزدہ تھی کہ بچوں کو سچ کا علم ہو جائے گا۔ ریحام سے کہتا ہوں کہ مجھ سے اور میرے اہل خانہ سے دور رہے‘ ریحام میرا آپ سے کوئی تعلق نہیں۔ ریحام نے مجھ پر گھریلو تشدد کا جھوٹا الزام عائد کیا۔

ای پیپر-دی نیشن