• news

وزیراعظم نے افسروں کی ترقی کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کی سفارشات منظور کرلیں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت مختلف سروس کی ترقی کا نوٹیفکیشن رواں ہفتے جاری کرے گی، افسروں کی ترقی کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس کی سفارشات کی منظوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دے دی ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس، سیکرٹریٹ گروپ اور دیگر سروس گروپوں سمیت ایکس کیڈر افسروں کی ترقی کیلئے گزشتہ ماہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا تھا جو چار روز جاری رہا تھا ۔ بورڈ نے گرید 19اور 20کے 200سے زائد افسروں کی سفارش کی تھی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بورڈ کی سفارشات منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال کیں۔ وزیراعظم نے بورڈ کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رواں ہفتے افسروں کی ترقی کے نوٹیفکیشن جاری کرے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن